باپ کے سینے پہ سونا اب کہاں
اے سکینہ وہ بچھونا اب کہاں
کسی سے کھیلوگی سکینہ کچھ کہو
چھ مہینے کا کھلونا اب کہاں
باپ کے سینے پہ۔۔۔
سن لیا عباس بھی مارے گئے
پیاسے بچوں کا وہ رونا اب کہاں
باپ کے سینے پہ۔۔۔
چاند سی دلہن کو گھر میں دیکھتی
ماں کا یہ سپنا تھا لوگوں اب کہاں
باپ کے سینے پہ۔۔۔
شاہ کی لختِ جگر بیوہ ہوی
قسمت کبرا میں رونا اب کہاں
باپ کے سینے پہ۔۔۔
دور تھا تیرا علی سے خوش بیاں
غم کو آشکوں میں تھا مونا اب کہاں
باپ کے سینے پہ۔۔۔
عشرہء ماہ محرم جا چکا
روز و شب موتی پرونا اب کہاں
باپ کے سینے پہ۔۔۔
کہہ لیا کہنے کو نوحہ اے جمال
خون میں خامہ ڈبونا اب کہاں
باپ کے سینے پہ۔۔۔