بانو کی صدا تھی یہی فریاد ہے فریاد
اے سیدِ سجاد
کیا ہونگے نہ ہم قیدِ ستم سے کبھی آزاد
اے سیدِ سجاد
اک روز میں تاراج ہوا میرا بھرا گھر
کیسا تھا مقدر
سوچا بھی نہ تھا ہوں گے ہم اس طرح سے برباد
اے سیدِ سجاد
بانو کی صدا تھی یہی۔۔۔
چھ ماہ کے بے شیر کی وہ تشنہ دہانی
پایا نہیں پانی
کیا کیا نہ ہوئے بالی سکینہ پہ بھی بے داد
اے سیدِ سجاد
بانو کی صدا تھی یہی۔۔۔
ھل مِن کی صدا شاہ نے دی رن میں کئی بار
کوئی نہ تھا غم خوار
خنجر سے ذبح کرتا رہا شاہ کو جلاد
اے سیدِ سجاد
بانو کی صدا تھی یہی۔۔۔
مارے گئے عباسِ علمدار ہمارے
دریا کے کنارے
کھا کر سِناں دُنیا سے گئے اکبر ِ ناشاد
اے سیدِ سجاد
بانو کی صدا تھی یہی۔۔۔
اعدائ سے کہو چاہے میری جان بھی لے لیں
چادر میری دے دیں
بے پردہ پھرائے نہ ہمیں یہ ستم ایجاد
اے سیدِ سجاد
بانو کی صدا تھی یہی۔۔۔
ہم قید سے چھُوٹیں گے وطن جائیں گے کیونکر
اکبر ہے نہ اصغر
اب وہ کہاں صُغریٰ جنہے کرتی ہے بہت یاد
اے سیدِ سجاد
بانو کی صدا تھی یہی۔۔۔
نوحہ ہو میرا اور درِ شاہِ ھُدیٰ ہو
ناظم کی صدا ہو
محشر کا کلام بن گیا ہے آپ کی فریاد
اے سیدِ سجاد
بانو کی صدا تھی یہی۔۔۔