ہاے علی ہاے ہاے زینب
گھر سے جب حیدر صفدر کا جنازہ اٹھا
سن کے حسنین بھی رونے لگے زینب کے صدا
بابا میرے بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے لگاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
توڑ کر بند کفن مجھکو بلاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
کیا گنوارا ہے تمہیں سر سے ہٹاوں چادر
بولو کیوں چپ ہو پدر
مجھ سے باتیں کرو یوں منہ نہ چھپاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔
میں بھلا کیسے جدائی کا اٹھاؤں گی یہ غم
آپ کو ماں کی قسم
دوسری بار یتیمی سے بچاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔
حکم تھا آپ کا زینب سے چھپا کر رکھنا
کچھ نہ اسے کہنا
اب تو جاتے ہوئے وہ زخم دکھاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔
کون جنت کے منگا کر مجھے اب دے گا لباس
عید بھی آ گئی پاس
اب میں ضد کس سے کروں گی یہ بتاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔
تم نے اماں کی شہادت پہ تسلی دی تھی
ابھی زندہ ہے علی
اب مجھے کون سنبھالے گا بتاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔
تنہا ملنے کے لئے تم سے کبھی آ نہ سکے
قبر پر جا نہ سکے
اس قدر دور تو بستی نہ بساؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔
آپ کے بعد بھی اس طرح وفادار رہے
سنگ باری نہ کرے
کوفیوں سے زرا کہتے ہوئے جاؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔
باپ کو اس نے تکلم نہ دی آواز کبھی
صرف عاشور کو دی
میں ہوں مشکل میں نجف چھوڑ کے آؤ بابا
بابا میں تیری زینب ہوں
آخری بار کلیجے سے۔۔۔