Kanz e Aza

اے مسلم غریب

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

اے مسلم غریب


کر رہی تھی لاشہء مسلم پہ یہ زہرا بکا

یا علی کوفے میں پھر آی ہے رونے سیدہ


آپ پر جب ابنِ ملجم نے کیا سجدے میں وار

ہاتھ پہلو پر رکھے یاں آی تھی میں پہلی بار

آج پھر اس حال میں زہرا کو ہے آنا پڑا

کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔


کوفے والوں نے اسے ہے مل کر ہے مارا یا علی

لاشہء مسلم ہے ایسے پارہ پارہ یا علی

جسم ہے سارا میرے بچے کا زخموں سے بھرا

کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔


کس طرح میں نے سنبھالا کس طرح تھاما اسے

کیا بتاؤں میں کھڑی تھی ہاتھ پھیلاے ہوے

دارالامارہ سے جب تھا لاشہء مسلم گرا

کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔


کچھ ہی دن میں پھر یہاں آؤنگی میں روتی ہوی

اس کے بچوں پر چلے گی جبکہ حارث کی چھری

میں سنبھالوں گی انہیں آ کر رقیہ کی جگہ

کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔


دشمنی آل نبی سے اس طرح دکھلاےنگے

یوں محمد اور ابراہیم مارے جاےنگے

نام کا بھی پاس رکھیں گے نہ کچھ اہلِ جفا

کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔


کر رہے ہیں ظلم کی تفسیر یہ چہروں کے نیل

کر رہی ہے آج جو در در یہ اولاد عقیل

ہے یقیناً یہ میرے بچوں سے الفت کی سزا

کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔


بین تھے اکبر زبان سیدہ پر بس یہی

ساتھ زینب کے یہاں پھر مجھکو آنا ہے ابھی

شام تک لے جاے گا کوفے سے غم کا سلسلہ

کر رہی تھی لاشہء مسلم۔۔۔