Kanz e Aza

اے عون و محمد

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

کہتی تھی یہ زینب یوں ماں کا مان نبھانا

اے عون و محمد اے عون و محمد


شنیر کا تم صدقہ ہو اب خیمے میں بیٹا

تم لوٹ کر نہ آنا اے عون و محمد


ہے ماں کو یقین تم ماں کی بات رکھوگے

یہ یاد رہے خیموں میں ہیں پیاسے بچے

دریا پہ اگر جانا ہو سہہ روز کے پیاسوں

تم پیاس نہ بجھانا اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔


ہر حال میں تم پر لازم ہے شکر خدا کا

اے شہزادوں ہے صبر تمہارا ورثہ

فرزند ہو تم زینب کے شکوہ نہیں کرنا

جب زخم کوئی کھانا اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔


کب ہم پہ ستم کر نے کے لئے آئے ہیں

یہ بدرواُحد کے بدلے کے لئے آئے ہیں

لازم ہے رجز سے پہلے میدان میں تم پر

مدحِ علی سنانا اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔


جب سانس تمہاری بچوں ہو اُکھڑنے والی

اُسوقت سرہانے آئیں گی مادر میری

دل کی یہ میری خواہش ہے اُس دم میری ماںسے

زخموں کو تم چھپانا اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔


قاتل پہ کرم نانا کی طرح کردینا

یوں لاج میرے بھائی کے نام کی رکھنا

جو واسطہ دے بھائی کا میدان میں اُس پر

تم تیغ نہ چلانا اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔


جب لاشے اُٹھا کرخیمے میںلائے سرور

زینب یہ بولی اشکوں کو اپنے چھپا کر

میں بھی نہ تمہیںرئونگی اور میرے لئے بھی

آنسو نہ تم بہانہ اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔


تعظیم کی خاطر کیوںاُٹھتے نہیں اب بیٹا

دیکھو تو سرہانے آئے ہیں میرے بھیا

جاگو میرے شہزادوں کیا بھول گئے ہو

قدموں پہ سر جھکانہ اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔


شاباش میرے بچوں ہوں میں تم سے راضی

یہ کہہ کہ تکلم خاموش ہوئی شہزادی

نیزوں پہ سفر کر کے ہمراہ ہمارے

تم کو ہے شام جانا اے عون و محمد

اے عون ومحمد۔۔۔