Kanz e Aza

اے علمدار من

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

اے علمدار من

اے سپاہ دار من

اے وفادار من آ

میں ہو گیا تنہا

یا عباس یا عباس یا عباس یا عباس


وقتِ مدد ہے با وفا

دریا پہ اب سوتا ہے کیا

ھل من کی دیتا ہوں صدا

سن اے سکینہ کے چچا

اے میرے با وفا اے میرے دلربا

اے میرے مہ لقا آ

میں ہو گیا تنہا

یا عباس یا عباس یا عباس

اے علمدار من۔۔۔


آ دیکھ میری زندگی

درد و علم میں گھر گیء

زخمی ہوا رہوار بھی

بڑھنے لگی ہے تشنگی

تو نے رکھا بھرم ہرم

گھڑی ہر قدم

پھر اٹھالے قدم آ

میں ہو گیا تنہا

یا عباس یا عباس یا عباس

اے علمدار من۔۔۔


لاشیں اٹھا کر تھک گیا

پوچھو نہ کیسے گھر گیا

عباس پھر میں گر گیا

سمجھی بہن میں مر گیا

ہاے کیا رہ گیا ہو گیء انتہا

جان مشکل کشاء آ

میں ہو گیا تنہا

یا عباس یا عباس یا عباس

اے علمدار من۔۔۔


بھیا مجھے یہ ہے خبر

بے دست تو ہے خاک پر

پھر بھی مگر کوشش تو کر

آجا ترای چھوڑ کر

تیرے بازو قلم

خوں میں ڈوبا علم

ہے سکینہ کو غم آ

میں ہو گیا تنہا

یا عباس یا عباس یا عباس

اے علمدار من۔۔۔


خنجر تلے ہے ہے میرا

ظالم ہے سینے پر چڑھا

تھی سرور و ریحان یہ

مولاے بیکس کی صدا

آ میرے بھائی آ

کٹ رہا ہے گلا

آخری ہے صدا آ

میں ہو گیا تنہا

یا عباس یا عباس یا عباس

اے علمدار من۔۔۔