لاشہء اصغر کو رکھ کر قبر میں شہ نے کہا
اے زمین کربلا
یہ امانت ہے میری رکھیو حفاظت سے زرا
اے زمین کربلا
ہے یہ بیکس کا پسر
اے زمین کربلا
خون میں سب تر بہ تر
اے زمین کربلا
بہر خالق رحم کر
اے زمین کربلا
بیکسی پر کر نظر
اے زمین کربلا
اپنے پہلو میں اسے آرام سے نیند جو سلا
ہوے گا احسان تیرا
لاش سے انکار مت کر خون سے تو انکار تھا
اے زمین کربلا
یہ میرا نور نظر
اے زمین کربلا
چھوڑ کر آیا ہے گھر
اے زمین کربلا
بے عماں اسکو اگر
اے زمین کربلا
ہونگے خوش خیرالبشر
اے زمین کربلا
گر میں واقف ہوں نہ دینگے چین یاں بھی اشقیاء
اک ستم ہوگا نیا
ڈھونڈ کر یہ قبر میں کاٹیں گے بچے کا گلا
اے زمین کربلا
ہاے اس ناشاد کے
اے زمین کربلا
کیا او کیا بانو کے تھے
اے زمین کربلا
کہتی تھی وہ دل دکھے
اے زمین کربلا
گھٹنیوں اصغر چلے
اے زمین کربلا
مل گیء ساری امیدیں خاک میں ناشاد کی
موت اس کو آ گیء
گود بانو کی ہوی خالی تیرا پہلو بسا
اے زمین کربلا
کب یہ حال دل رباب
اے زمین کربلا
دیکھ سکتا دوسرا
اے زمین کربلا
میں لحد میں بھی صدا
اے زمین کربلا
یاد کر کے روؤں گا
اے زمین کربلا
تیر لگتے ہی وہ لینا ہچکیاں منہ کھول کے
اور لپٹنا باپ سے
خون کا گردن سے بہنا اور تڑپنا لاش کا
اے زمین کربلا