Kanz e Aza

اے دوستوں کمی نہ

A noha. Lyrics in Urdu.

اے دوستوں کمی نہ ہو اب شور و شین میں

زینب بھی ہے عزاے شہ مشرقین میں

پھٹ جائے دل وہ درد ہے دکھیا کے بین میں

لو فاطمہ بھی آ گیء بزم حسین میں

چہرے پہ خاک بال پریشاں کیےء ہوے

گودی میں ایک ننھا سا لاشہ لیےء ہوئے


گویا یہ کہہ رہی ہے بتول فلک مقام

اے بیوطن کے تعزیہ داروں میرا سلام

مطلب یہ ہے کہ آج مجالس ہوی تمام

رخصت طلب ہے اہلِ عزا مادر امام

دل پر ہجوم ہے غم و رنج و ملال کا

پرسہ بتول پاک کو دو ان کے لال کا


رو لو کہ یہ تذکرہء غم بھی ختم ہے

فصل عزاے سرور عالم بھی ختم ہے

ماتم کرو کہ آج یہ ماتم بھی ختم ہے

مجلس بھی مرثیہ بھی محرم بھی ختم ہے

حیدر بھی سب کے ساتھ ہی آنسوں بہاتے ہیں

یارو حسین تعزیہ خانے سے جاتے ہیں


اے رونے والوں آنکھوں سے دریاے خوں بہاؤ

ماتم کرو حسین کا سر پر خاک اڑاؤ

فرش عزا لپیٹ کے رکھو علم بڑھاؤ

دس دن کا مہمان چلا تعزیہ اٹھاؤ

اشکوں کی نظر دے کے امام انام کو

رخصت کرو حسین علیہ السلام کو


رو کر کہو کہ اے شہ ابرار الوداع

اے کاروان درد کے سالار الوداع

اے امت رسول کے غم خوار الوداع

کڑیل جواں پسر کے عزادار الوداع

کیا جانے اگلے سال جیےء یا مریں گے ہم

پر قبر میں بھی تعزیہ داری کریں گے ہم


اے بے دیارو بے سرو سامان الوداع

اے امت رسول کے مہمان الوداع

حیدر کی روح فاطمہ کی جان الوداع

اے مصطفیٰ کی گود کے قرآن الوداع

عشرے کے ختم ہوتے ہی ہم سے بچھڑ گئے

مولا تمہارے تعزیہ خانے اجڑ گئے