اے حسین بیکس کی غمزدہ بہن زینب
بنت فاتح خیبر خواہر حسن زینب
دو جہاں کی شہزادی جان پنجتن زینب
پھر ہوی بھتیجے کے ساتھ بے وطن زینب
ہاے وہ تیرے بازو اور وہ رسن زینب
اے حسین بیکس کی۔۔۔
خاتمہ ہوا تجھ پر ہر نیء مصیبت کا
تو نے پھر نہیں دیکھا دور کوئی راحت کا
کیا جواب ہو سکتا کوئی تیری ہمت کا
کیوں نہ ہو قلق ہم کو پھر تیری شہادت کا
اے حسین بیکس کی۔۔۔
خون نونہالوں کا لاشہء جواں دیکھا
ناؤک ستم دیکھا حلق بے زباں دیکھا
کربلا کا نظارہ شام کا سماں دیکھا
سہہ کے ہر مصیبت کو سوے آسماں دیکھا
اے حسین بیکس کی۔۔۔
منزلیں ہوی آخر شام کا دیار آیا
اہلبیت کے گھر میں عہد انتشار آیا
خود امام بالیں پر ہو کے آشک بار آیا
ہاے سر پہ زینب کے بیلچے کا وار آیا
اے حسین بیکس کی۔۔۔
حشر شاہزادی نے کتنے غم اٹھاے ہے
ظلم کی فضاؤں میں تازیانے کھاے ہے
دی ہے اپنی بھی ہاتھ بھی بندھاے ہے
صبر و ضبط کے جوہر قوم کو دکھاے ہیں
اے حسین بیکس کی۔۔۔