Kanz e Aza

اے جون بھای ہو تم

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

اے جون بھای ہو تم میرے

عباس کی قسم تمہیں لگ جاؤ نہ گلے


بابا بھی آے ہیں میرے نانا بھی آے ہیں

چہرے کا نور دیکھنے موسیٰ بھی آے ہیں

یوسف کھڑے ہوے ہیں زیارت کے واسطے

اے جون بھای ہو۔۔۔


تجھکو دعایں آج سے دیگی دعائے نور

خوشبو تیرے پسینے کی پھیلے گی دور دور

مل جاے گا لہو تیرا خون حسین سے

اے جون بھای ہو۔۔۔


اہلِ حرم کو تم سے ہے ڈھارس میرے دلیر

پہرا دو پھر قیام کا اٹھو اے میرے شیر

کیوں جا رہے ہو تم مجھے غربت میں چھوڑ کے

اے جون بھای ہو۔۔۔


کرنا دعا حسین پہ ایسا نہ وقت آے

کوئی صدا دے ہم کو اور ہم سے چلا نہ جاے

لاشہ تمہارا دشت سے ہم قد اٹھاےنگے

اے جون بھای ہو۔۔۔


آہستہ کہنا ساقیِ کوثر سے میرا حال

رکھتی تھی میری پیاس کا اماں بہت خیال

غربت نہ ہو بیان میری اماں کے سامنے

اے جون بھای ہو۔۔۔


آے ہیں زخم تم کو میری جان کہاں کہاں

ان ظالموں نے ماری ہے سینے پہ برچیاں

شبیر کس طرح سے تمہارے گلے لگے

اے جون بھای ہو۔۔۔


تو نے گلا کٹایا ہے پہلے حسین سے

دلواےنگی جزا وہ شہ مشرقین سے

چادر اٹھا کے دیتی ہے اماں دعا تجھے

اے جون بھای ہو۔۔۔


سینے لگا کے کہنے لگا ابنِ فاطمہ

خوشبو سے تیری مہکے گی تا حشر کربلا

بو ہے تیرے پسینے میں کس نے کہا تجھے

اے جون بھای ہو۔۔۔


جلدی تھی دیکھو جون کو سجاد کس قدر

ڈھال اور زرع کو پھینک کے سینہ کیا سپر

جس دم سنا حسین علیہ السلام سے

اے جون بھای ہو۔۔۔