Kanz e Aza

اے بابا حسینا

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

جب شام غریباں میں یاد پدر آی

گھبرا کے سکینہ سر مقتل چلی آی

دامن تھا جلا اور لبوں پر تھا یہ نوحہ


اے بابا حسینا اے بابا حسینا

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے سکینہ

اینا اینا اے بابا حسینا


ہیں آپ جہاں بابا مجھکو بھی بلا لیجیے

اک بار مجھے اپنے سینے پہ سلا لیجیے

بن آپ کے دنیا میں بیکار ہے جینا

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے۔۔۔


ہے کان میرے زخمی اور خون بھی ہے جاری

خیموں کی رداؤں کی کرتی ہوں عزاداری

کچھ دیر سکوں پاؤں مل جاؤ اگر بابا

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے۔۔۔


کس سمت تمہیں ڈھونڈوں مقتل میں بھٹکتی ہوں

بابا کی سمجھ کر میں ہر لاش پہ گرتی ہوں

امداد کرو میری بتلاؤ مجھے رستہ

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے۔۔۔


کچھ دیر لپٹ کر میں بس آپ کے لاشے سے

وہ درد سناؤں گی بعد آپ کے جو پاے

ہر بات بتاؤں میں مل جائے اگر لاشہ

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے۔۔۔


اس دشت میں روتی ہوں سب چاہنے والوں کو

ہر سمت اندھیرا ہے ترسی ہوں اجالوں کو

بعد آپ کے اے بابا تاریک ہے یہ دنیا

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے۔۔۔


شبیر کے نوحے سے پھر گونج اٹھا صحرا

ہو تیرے مصایب پر قربان تیرا بابا

اک تیر لگا دل پر سن کر یہ تیرا گریہ

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے۔۔۔


عرفان بھی روتا ہے اس بات پہ مظہر بھی

روتی تھی سکینہ بھی اور لاشہء سرور بھی

آواز پدر سن کر اس سمت چلی دکھیا

اینا اینا اے بابا حسینا

روتی ہے سکینہ پیاسی ہے۔۔۔