Kanz e Aza

ایک ماں کی آ رہی

A noha written by Majid Raza Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

ایک ماں کی آ رہی ہے صدا اے میرے حسین

آجا تو میری گود میں آ اے میرے حسین


بچپن میں لڑکھڑا کے تو گرتا تھا جب کبھی

تجھکو سنبھالنے میں کیء بار میں گری

آتی تھی میرے رب سے صدا اے میرے حسین

ایک ماں کی آ رہی۔۔۔


بیٹا وہ تیرے نالہ ہو یا ماں ہو وہ تیری

تجھکو نہ دیکھ سکتے تھے روتے ہوئے کبھی

اب رو کے دے رہے ہیں صدا اے میرے حسین

ایک ماں کی آ رہی۔۔۔


رخصت ہوا تو شہر مدینہ سے جس گھڑی

نانا کی قبر سے یہ صدا میں نے بھی سنی

بیٹا بچا لے دین میرا اے میرے حسین

ایک ماں کی آ رہی۔۔۔


آی صدا فلک سے جو تو پہنچا کربلا

شبیر یہ مقام ہے تا حشر اب تیرا

اس خاک پر کاٹے گا گلا اے میرے حسین

ایک ماں کی آ رہی۔۔۔


بچپن میں تیرے ناز اٹھاتی رہی ہوں میں

پہلو میں اپنے تجھکو سلاتی رہی ہوں میں

یہ تجھ پہ کیسا وقت پڑا اے میرے حسین

ایک ماں کی آ رہی۔۔۔


تو نے اٹھایا اکبر و اصغر کی لاش کو

ابن حسن کے لاش صد پاش پاش کو

غازی کا لاشہ اٹھ نہ سکا اے میرے حسین

ایک ماں کی آ رہی۔۔۔


مختار رن میں بین یہ کرتی تھی فاطمہ

ماجد کلیجہ پھٹ گیا زہرا نے جب کہا

پامال تیرا لاشہ ہوا اے میرے حسین

ایک ماں کی آ رہی۔۔۔