بن تیرے نہ آرام کہیں پاے گی بہنا
اے بھای حسینا اے بھای حسینا
رو رو کے تیری یاد میں مر جاۓ گی بہنا
اے بھای حسینا اے بھای حسینا
اجڑے ہوے کنبے کو سنبھالوں گی میں بھای
ہر حال میں عابد کو بچاؤں گی میں بھای
لب پر کوئی شکوہ نہ کبھی لاےگی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
تو عالم غربت میں اکیلا تھا اکیلا
اور تھا تیرے ہاتھوں پہ جواں بیٹے کا لاشہ
منظر وہ کبھی بھی نہ بھلا پاے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
گھبراے گی زینب جو ردا سر پہ نہ ہوگی
مر جاۓ گی زینب جو ردا سر پہ نہ ہوگی
بازار میں کس طرح بھلا جاے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
بیواؤں یتیموں کو لیےء بیکس و مضطر
دربار یزیدی میں رسن بستہ کھلے سر
جانا ہوا یوں بھی تو نہ گھبرائے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
زندان میں روی جو تیرے غم میں سکینہ
ڈھونڈے گی جو سونے کے لئے باپ کا سینہ
اس بچی کو کس طرح سے بہلاے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
دے دے کے صداییں تجھے جاں کھوے گی زینب
تنہائی میں گھٹ گھٹ کے بہت روے گی زینب
گھر جا کے تجھے جب کہ نہیں پاے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
صغریٰ نے جو پوچھا کہ کہاں ہے میرے بھیا
بتلاؤ پھپھی اماں کہاں رہ گےء بابا
کیا جا کے بھلا صغرا کو بتلاے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
بے گور و کفن لاش جہاں ہے تیری بھیا
عباس دلاور کی بہن کرتی ہے وعدہ
روضہ تیرے آ کر وہی بنواے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔
گوہر یہ کہا اور وہ بہن خاک سے اٹھی
بھیا تیرے قاتل کو میں جینے نہیں دوں گی
باطل کو مٹا کر ہی یہاں آے گی بہنا
اے بھای حسینا۔۔۔