Kanz e Aza

اکبر ہمیں مر

A noha written by Mir Takallum (2026). Lyrics in Urdu.

غربت کی گھڑی یہ آی آنکھوں سے چلی بینای

تم گھر سے چلے ہو ایسے جاتا ہے جنازہ جیسے

ہاے اکبر ہاے اکبر


اکبر ہمیں مر جانے دو پھر مرنے کو جانا

مشکل ہے ضعیفی میں جواں لاش اٹھانا


پھر لوٹ کے آے گی نہ مقتل سے سواری

ماں کو بڑا ارمان تھا شادی کا تمہاری

تابوت پہ ممکن تو نہیں سہرا سجانا

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔


خیمے سے زرا دور چلو اے میرے دلبر

یہ بات نہ سن لے کہیں زینب میری آ کر

اے لال تیرا سینہ ہے نیزوں کا نشانہ

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔


مانگو نہ قضاء مجھ سے تڑپتا ہے میرا دل

قسمت کی لکیروں کا بدلنا نہیں مشکل

ہم عمر بڑھا دیں گے زرا ہاتھ دکھانا

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔


عباس کا مرنا ہے میری موت کا اعلان

کچھ رحم کرو میری ضعیفی پہ میری جان

آسان نہیں سینے سے برچھی کا چھڑانا

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔


مظلوم کی ٹوٹی ہے کمر آس نہ تو ڑو

اے لال میرے سامنے یوں ہاتھ نہ جو ڑو

اچھا نہیں لگتا ہمیں ہر بار بتانا

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔


نیزہ دل نازک میں اترتا ہوا دیکھوں

میں زندہ رہوں اور تمہیں مرتا ہوا دیکھوں

تم میں نظر آتے ہیں ہمیشہ مجھے نانا

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔


اٹھو میرے قدموں سے اجازت تمہیں دیں گے

اچھا چلو ہم بات اگر مان بھی لیں گے

مشکل ہے بہت ثانیء زہرا کو منانا

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔


اکبر گےء مقتل میں گرے زیں سے زمیں پر

لاشے سے تکلم یہ کہا شہ نے تڑپ کر

ٹہرو ابھی کچھ دیر نہ ہو خلد روانہ

اکبر ہمیں مر جانے۔۔۔