Kanz e Aza

اکبر کی نوجوانی

A noha. Lyrics in Urdu.

اکبر کی نوجوانی اصغر کی بے زبانی

اک غم کی داستاں ہے اک درد کی کہانی


پابندیاں ہزاروں عائد کرے زمانہ

روکے نہ رُک سکے گی اشکوں کی یہ روانی

اکبر کی نوجوانی۔۔۔


بیکار کوششیں ہیںماتم کو روکنے کی

ماتم صدا رہے گا یہ غم ہے لِدانی

اکبر کی نوجوانی۔۔۔


ہر واقعہ ہے جس کا ڈوبا ہوا لہو میں

دنیا بُھلا سکے گی کس طرح وہ کہانی

اکبر کی نوجوانی۔۔۔


لے کر چلے ہیں سرور اصغر کو رن کی جانب

شاید پلا دے کوئی دو گھونٹ اس کو پانی

اکبر کی نوجوانی۔۔۔


دم توڑتی ہے اکبر رن میں تڑپ تڑپ کر

پروان چڑھ رہی ہے اسلام کی جوانی

اکبر کی نوجوانی۔۔۔


بولے حُسین یا رب جاتا ہے اب وہ مرنے

حُسن و شباب میں جو احمد کی ہے نشانی

اکبر کی نوجوانی۔۔۔