اکبر کا لہو شہ کی عبا تک پہنچ گیا
دستار سے وہ ماں کی ردا تک پہنچ گیا
ایسے گری ہے خیمے میں اکبر کی لاش پر
زینب کا خون خاک شفا تک پہنچ گیا
اکبر کا لہو شہ کی۔۔۔
لیلیٰ یہ روکے کہتی تھی اکبر کہاں ہو تم
ظالم کا ہاتھ میری ردا تک پہنچ گیا
اکبر کا لہو شہ کی۔۔۔
آواز رن سے آی کہ بابا میں گر پڑا
گرتا ہوا حسین صدا تک پہنچ گیا
اکبر کا لہو شہ کی۔۔۔
سینے میں نیزہ توڑ کے کہتا تھا یہ لعیں
دیکھو حسین اپنی قضاء تک پہنچ گیا
اکبر کا لہو شہ کی۔۔۔
مولا ضعیف ہوگیا کچھ دیر میں مگر
اکبر کا لاشہ آل عبا تک پہنچ گیا
اکبر کا لہو شہ کی۔۔۔
جس ہاتھ نے گرایا تھا ہمشکل مصطفیٰ
نیزہ لیے وہ ہاتھ ردا تک پہنچ گیا
اکبر کا لہو شہ کی۔۔۔