Kanz e Aza

اکبر کا لاشہ

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

اکبر کا لاشہ دیکھ کے خود مر گئے حسین

ظالم تو بس حسین پہ خنجر چلاے گا


اٹھارہ سال والے کا لاشہ اٹھا لیا

ایسا لگا کہ اپنا جنازہ اٹھا لیا

اکبر کے خوں سے بن میں وضو کر گئے حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


برچھی کا پھل یہ کیسا رگوں میں الجھ گیا

برچھی نکالنے پہ کلیجہ بھی کٹ گیا

سکتہ میں آ گےء ہے اسی درد سے حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


لیلیٰ کی حسرتوں کا جنازہ نکل گیا

صغرا کی خواہشوں کا جنازہ نکل گیا

اکبرنے برچھی کھای مگر مر گےء حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


اے لال تیرے غم سے کلیجہ ہوا فگار

برچھی جو تو نے کھای کلیجے کے ہے وہ پار

دل تو دھڑک رہا ہے مگر لاش ہے حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


تو کیا گیا کہ میری بسارت چلی گئی

تیرے ہی ساتھ جینے کی چاہت چلی گیء

بیٹا دھڑکنا بھول گیا ہے دل حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


خیمے کے در پہ پہنچے تو آواز دی یہی

زینب اٹھالو آ کے میری لاش ہے پڑی

اکبر کے ساتھ قتل وہاں ہو گئے حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


اکبر کا غم اٹھا کر میرا حال ہے یہی

میں تو بس ایک بدن ہوں میری جاں نکل گیء

رفتار دیکھو لفظ کی بے جان ہے حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


بھای کا حال دیکھا تو زینب تڑپ گیء

بیٹے کے غم میں حالت ہوی کیا حسین کی

خون پسر میں اس طرح غلطاں ہوئے حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔


فرحان ہو کہ مظہر بیاں کیا کرے کوئی

ماں نے پسر کے لاشے پہ فریاد کی یہی

اے لال ساتھ تیرے جہاں سے گےء حسین

ظالم تو بس حسین پہ۔۔۔

اکبر کا لاشہ دیکھ کے۔۔۔