Kanz e Aza

اکبر کا جنازہ

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

ایک شہر ہوا برپا سادات کے ماتم سے

سر بچی نے ٹکرایا عباس کے پرچم سے

غش کھانے لگی زینب لاچار ہوی غم سے

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے اکبر کا جنازہ


ہمشکل پیمبر کا غم آج ملا کیسا

لگتا ہے سفر یہ ہے دنیا سے محمد کا

فضہ نے کیا نوحہ کلثوم نے سر پیٹا

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے۔۔۔


اٹھارہ برس پالا جس لال کو زینب نے

اس شیر کی فرقت نے دل چاک کیا ایسے

بھیا کو کبھی دیکھے پوشاک کبھی دیکھے

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے۔۔۔


کیا سوچا تھا اس دل نے فریاد ہے زینب کی

منت بھی بڑھاے گی ارمان نکلے گی

فرقت کی سناں لیکن اب جان نکلے‌ گی

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے۔۔۔


سر پیٹا سکینہ نے اور بین کیےء ایسے

میں نیگ نہ مانگوں گی یہ وعدہ رہا تم سے

کیا حال کیا سب کا اے بھائی تیرے غم نے

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے۔۔۔


اچھا ہی ہوا گھر سے ساتھ آی نہیں صغرا

وہ دیکھ نہیں پاتی جو حال ہے کنبے کا

معلوم نہیں اس کو کس حال میں ہے بھیا

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے۔۔۔


طوفان ہے اشکوں کا سادات کے خیموں میں

کیوں حشر نہ ہو برپا سادات کے خیموں میں

کیا لاے شہ والا سادات کے خیموں میں

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے۔۔۔


فرحان یہ کہتا ہے دل تھامے ہوئے رو کر

اکبر کے مصایب تم لکھ سکتے نہیں مظہر

بس ختم کرو نوحہ قرطاس پہ یہ لکھ کر

بے حوش ہوی مادر ہے باپ کے ہاتھوں پر

اکبر کا جنازہ

خیمے میں آیا ہے۔۔۔