Kanz e Aza

اکبر میں نیزہ

A noha written by Zafar Azmi. Lyrics in Urdu.

رہ گیا جب سینۂ اکبر میں نیزہ دیر تک

موت سے لڑتا رہا لیلیٰ کا بیٹا دیر تک


ساتھ میں نور نظر کے نور نظروں کا گیا

ٹھوکریں کھاتے رہے مقتل میں مولا دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


سینۂ اکبر سے کھینچا شہ نے کہہ کر یا علی

دل میں الجھا جب نکل پایا نہ نیزہ دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


ساتھ میں برچی کے نکلا جب علی اکبر کا دل

بن کے آنسوں خونِ دل آنکھوں سے نکلا دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


جب رگڑ کر ایڑیاں بے جان اکبر ہو گےء

شہ کی آنکھوں میں رہا چھایا اندھیرا دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


اٹھ نہ پائی جب ضعیفی میں جواں بیٹے کی لاش

اپنی مظلومی پہ روے ابنِ زہرا دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


لے کے شہ کچھ دور آگے بڑھ گےء پھر رکھ دیا

جب نہ سنبھلا نوجواں بیٹے کا لاشہ دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


لے کے بوڑھا باپ جب آیا جواں بیٹے کی لاش

خیمہء شہ میں ہوا کہرام برپا دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


کیسے لے جاے جواں کی لاش ماں کے سامنے

یاس سے دیکھا کیےء شہ سوے خیمہ دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


عالم غربت میں شہ کو جب خط صغرا ملا

شاہ دیں دیکھا کیےء تحریر صغرا دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔


میت اکبر پہ ماں نے یوں ظفر گریہ کیا

سلسلہ رونے رلانے کا نہ ٹوٹا دیر تک

رہ گیا جب سینۂ اکبر۔۔۔