Kanz e Aza

اکبر نے کہا رو کر

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

شبیہ امامِ زماں کھینچتے ہیں

تصور میں تصویرِ جاں کھینچتے ہیں


کہا رو کہ اکبر نے اے درد تھم جا

کے سینے سے بابا سناں کھینچتے ہیں


اکبر نے کہا رو کر اے درد زرا تھم جا

بابا میرے سینے سے سناں کھینچ رہے ہیں


اے بہتے لہو رُک جا ہے واستہ صغرا کا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔


پٹی میرے بابا نے آنکھوں پہ نہیں باندھی

دی ہے کھلے ہاتھوں سے رن میں میری قربانی

اے دادا خلیل آئو ہے وقت قیامت کا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔


یثرب کی طرف آنکھیں ہر دم میری رہتی ہیں

اب وقت بہت کم ہے سانسیں بھی اُلجھتی ہیں

قاصد میری صغرا کے جلدی سے زرا آجا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔


اکبر کی گزارش ہے للہ نہ رد کرنا

جب آپ کا شیوا ہے دنیا کی مدد کرنا

بابا کی مدد کرنے آجائیے اے دادا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔


دیکھا نہیں جائے گا آنکھو سے کبھی میری

تڑپوںگا اگر میں تو تکلیف انہیں ہو گی

اُلفت کا تقاضہ ہے لرزے نہ بدن میرا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔


ارمان جو دل میں ہے دل میں ہی نہ دفنا دے

ایسا نہ ہو زینب کو جا کر کوئی بتلادے

پیاری پھوپھی اماں سے برداشت یہ نہ ہوگا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔


مرنے کا نہیں ہے غم غم ہے تو بس اتنا ہے

دروازہ پہ مدت سے بیٹھی ہوئی صغرا ہے

سن کر یہ خبر شاید مر جائے گی وہ دُکھیا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔


کہتا تھا تکلم وہ ہمت جو میری ہوتی

خود اپنے ہی ہاتھوں سے میں کھینچتا یہ برچھی

تکلیف نہیں اپنی ہے دردمجھے اسکا

بابا میرے سینے سے۔۔۔

اکبر نے کہا رو کر۔۔۔