Kanz e Aza

اکبر جواں ابھی تیرے

A noha written by Raza. Lyrics in Urdu.

اکبر جواں ابھی تیرے مرنے کے دن نہ تھے

اپنے لہو میں آپ سنورنے کے دن نہ تھے


رکتا نہیں ہے سینے سے جو خون ہے رواں

اے لال یہ بتادو کے کس جا لگی سناں

اپنی ریاضتوں کا خزینہ تو دیکھ لوں

اکبر ہٹاؤ ہاتھ میں سینہ تو دیکھ لوں

اپنے لہو میں آپ۔۔۔

اکبر جواں ابھی تیرے۔۔۔


تم کیا گرے ہو مقتل میں اٹھ نہ سکا حسین

تم کو سناں لگی ہے اور زخمی ہوا حسین

آنکھیں جو تم چراتے ہو دل چھوڑتے ہیں ہم

تم ہچکیاں جو لیتے ہو دم توڑتے ہیں ہم

اپنے لہو میں آپ۔۔۔

اکبر جواں ابھی تیرے۔۔۔


اولاد پہ جب آتا ہے اٹھارہواں برس

خوشیاں سمیٹ لاتا ہے اٹھارہواں برس

دولہا سے آپ لگتے تھے ہر ایک لباس میں

دل ماں کا شاد رہتا تھا سہرے کی آس میں

اپنے لہو میں آپ۔۔۔

اکبر جواں ابھی تیرے۔۔۔


قاصد کھڑا ہے پہلو میں اے لال دیکھلو

صغرا دعائیں دیتی ہے آمین تو کہو

رکھتا ہوں خط کو لاش پہ دلبر جواب دو

صغرا سلام کہتی ہے اکبر جواب دو

اپنے لہو میں آپ۔۔۔

اکبر جواں ابھی تیرے۔۔۔


اے شیر کبریاء مجھے قوت عطا کرے

لاش جواں اٹھانے کی ہمت عطا کرے

آنکھوں کا نور لے گیء نور نظر کی لاش

خیبر کے در سے وزنی ہے میرے پسر کی لاش

اپنے لہو میں آپ۔۔۔

اکبر جواں ابھی تیرے۔۔۔


بس اے رضا کلام کو کردو یہاں تمام

مشغول گریہ ہوگیا مجلس میں خاص و عام

صدمہ بدن کو اکبر زیشان دیتے ہیں

صبحِ اذان دیتے تھے اب جان دیتے ہیں

اپنے لہو میں آپ۔۔۔

اکبر جواں ابھی تیرے۔۔۔