Kanz e Aza

اٹھو میرے بابا

A noha written by Moosi Raza Nazmi. Lyrics in Urdu.

اٹھو میرے بابا زمیں جل رہی ہے

تمہیں آج کیسے یہ نیند آگیء ہے

جو خیموں میں برپا قیامت ہوی ہے

بہت سخت مشکل میں میری پھپھی ہے

سکینہ تڑپ کر صدا دے رہی ہے

اٹھو میرے بابا۔۔۔


یہ مقتل میں رو رو پکاری سکینہ

لیےء دل میں اک زخم کاری سکینہ

ہے کرتی یہی آہ و زاری سکینہ

اذیت بہت ہے بہت تشنگی ہے

اٹھو میرے بابا۔۔۔


ستمگر نے دروں سے زخمی کیا ہے

طمانچوں سے رخسار نیلا پڑا ہے

لہو میرے کانوں سے بھی بہہ رہا ہے

میری زندگی خوں میں ڈوبی ہوی ہے

اٹھو میرے بابا۔۔۔


بہت منتظر ہے مدینے میں صغریٰ

میرا بھای اکبر بنے گا جو دولہا

تو لونگی بلاییں اتاروں گی صدقہ

ادھر دل میں اکبر کے برچی لگی ہے


نہ شکوہ چچا سے نہ شکوہ ہے رب سے

میں پیاسی ہوں بابا کیء روز و شب سے

مزہ کیا ہے پانی کا بھولی ہوں کب سے

عجب بد نصیبی عجب تشنگی ہے

اٹھو میرے بابا۔۔۔


بپا ہو گیا ہے قیامت کا منظر

بڑا لوٹنے کے ارادے سے لشکر

جلایینگے خیموں کو لوٹے گا چادر

سکینہ اس آفت سے گھبرا رہی ہے

اٹھو میرے بابا۔۔۔


عدو کی نظر سے بچائے گی بہنا

لگاے گی کاجل اتارے گی صدقہ

یہ کیا ہوگیا خوں میں ڈوبا ہے کرتہ

تیری راہ خیمے میں ماں دیکھتی ہے

اٹھو میرے بابا۔۔۔


ہے بدلی ہوی آج چہرے کی رنگت

نہیں دیکھی جاتی ہے دکھیا کی حالت

کہاں پر ہے بے شیر اصغر کی تربت

ہر ایک سمت جا جا کے ماں دیکھتی ہے

اٹھو میرے بابا۔۔۔