اولادِ پیمبر پہ عجب جور و جفا ہے
زنجیر میں جکڑی ہوی اب آل عبا ہے
پھر کر نہ سکے گا کوئی اسلام کو عریاں
اسلام اب اوڑھے ہوے زینب کی ردا ہے
اولادِ پیمبر پہ۔۔۔
ہر ایک کے سر پر تو نظر آتی ہے چادر
سر ننگے فقط قافلہء آل عبا ہے
اولادِ پیمبر پہ۔۔۔
وہ شام کے زندان میں یہ کربوبلا میں
لگتا ہے کہ شرمندہ بھتیجی سے چچا ہے
اولادِ پیمبر پہ۔۔۔
اونٹوں سے گرے طفل تو کوئی نہ اٹھائے
اے صاحب اولاد کہیں ایسا ہوا ہے
اولادِ پیمبر پہ۔۔۔
زندان کے کھلنے کی جو کرتی تھی دعائیں
وہ قبر میں بند ہو گیء زندان کھلا ہے
اولادِ پیمبر پہ۔۔۔
پھونکوں سے مخالف کی تقی کیسے بجھے گی
وہ شمعِ عزا جس کا نگہباں خدا ہے
اولادِ پیمبر پہ۔۔۔