Kanz e Aza

اوقد و ذلیلن

A noha written by Bilal Kazmi. Lyrics in Urdu.

اوقد و ذلیلن فی دمشقہ قا انانی

منز زنج ابدن گھابا انہہ نصیرن


چھای ہوی غربت کی گھٹا ہے

بیمار پہ یہ کیسی جفا ہے

چالوں سے اب تک خوں رس رہا ہے

آیا ہوں ہاے کانٹوں پہ چل کر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


چاروں طرف بازار سجے ہیں

ہاتھ پس گردن سے بندھے ہیں

سر کو حرم نواے کھڑے ہے

جینے سے اب تو مرنا ہے بہتر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


اللہ جانے کیسا سفر ہے

رستے میں سایہ ہے نہ شجر ہے

نوک سناں پر بابا کا سر ہے

دیکھوں میں کن آنکھوں سے یہ منظر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


قیدی سمجھ کے تڑپا رہے ہے

جس راستے سے بھی جا رہے ہیں

بچہ سروں پر برسا رہے ہیں

لے لے کے اپنے ہاتھوں میں پتھر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


کھا کے طمانچے مجھکو حزینہ

دیکھتی ہے حسرت سے سکینہ

کہتی ہے اب پہنچا دو مدینہ

بھیا یہاں جینا ہوا دو بھر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


ایسا ستم دیکھا بھی نہیں تھا

کانٹوں پہ میں گزرا بھی نہیں تھا

یہ تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا

ہو گی پھپھی بلوے میں کھلے سر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


سارے بدن میں چھالے پڑے ہے

تلوؤں میں کتنے غار چبھے ہیں

کتنے قیامت کے مرحلے ہیں

طوق گلے میں پاؤں میں لنگر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


غم کا سماں آفت کی گھڑی ہے

پاؤں میں دہری بیڑی ہے

ہر سوں میری تشہیر ہوی ہے

کون کہے عباس سے جا کر

اوقد و ذلیلن۔۔۔


یونہی ادا ہو غم کا فریضہ

ہے یہ بلال اس دل کی تمنا

کر لے قبول اس کو میرے آقا

لایا ہوں نوحہ اشکوں سے لکھ کر

اوقد و ذلیلن۔۔۔