Kanz e Aza

المدد یا زہرا

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

فاطمہ زہرا

ہاے ہاے زینب ہاے ہاے شام


شام کو جاتے ہوے

کہتی تھی ثانیء زہرا

المدد یا زہرا


شام آتی تھی مجھے میں باپ سے نہ کہہ سکی

آپ ماں ہے جانتی ہے کیفیت دل کی میری

ہو گیء بنت علی نا محرموں میں بے پردہ

المدد یا زہرا۔۔۔


بیکسی دکھلا رہی ہے کیا قیامت کا سماں

مر نہ جاے غم سے مقتل میں کہیں اصغر کی ماں

کیسے دیکھے گی بھلا نیزے پہ جسم اصغر کا

المدد یا زہرا۔۔۔


دور نہ ہونے دیا تھا اپنی نظروں سے جسے

اس جواں بیٹے کو لیلیٰ الوداع کیسے کہے

لاش اکبر سامنے رونے پہ ہے لگا پہرہ

المدد یا زہرا۔۔۔


ہتھکڑی ہاتھوں میں ہے اور بیڑیاں ہے پاؤں میں

اب کہاں مہلت ملے گی بیٹھنے کی چاہوں میں

شام تک سجاد کا کانٹوں سے ہے بھرا رستہ

المدد یا زہرا۔۔۔


لڑکھڑاتے ہیں قدم اور آنکھ میں آنسوں بھرے

مرحلہ دشوار ہو گا یہ رقیہ کے لئے

لاشہء عباس سے گزرے گی کیسے بے پردہ

المدد یا زہرا۔۔۔


دشت میں تقسیم کیسے ہو گیا وہ مہ جبین

سر کہیں ٹکڑے کہیں ہے اور سہرا کہیں

اپنے قاسم کو بھلا پہچان کس طرح فروہ

المدد یا زہرا۔۔۔


بے ردا بنت علی ہے بیکفن ابنِ علی

شام جاے اے سنبھالے لاش کو شبیر کی

کانپتے ہونٹوں پہ یہ فضہ کے استغاثہ تھا

المدد یا زہرا۔۔۔


دشت میں عون و محمد کی تکلم تھی صدا

بھر نہ آے ماں کا دل لاشے چھپا دے اے ہوا

رک نہ جاے یہ قدم ہے سخت امتحان ماں کا

المدد یا زہرا۔۔۔