سرور کی شہادت کا انداز نرالہ ہے
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا
سوگ منالو دنیا والوں
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا
کربوبلا میں شیروں کا ایک ہی نعرہ ہے
سر کٹ کے شہادت کا انداز نرالہ ہے
سوگ منالو دنیا والوں
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا
شیر گرا عباس گرا رن سارا کانپا ہے
گنبد مسجد نبوی کا سوگ میں گریہ ہے
سوگ منالو دنیا والوں
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا
چراغ حسن بھی کفن سر سے باندھے
چلے کربلا کو چلے
نشانی حسن کی دلہن رن میں بن کے
لڑے کربلا میں لڑے
ابنِ حسن قاسم کا تن پارہ پارہ ہے
دلہن کی تقدیر کا ڈوبا تارہ ہے
سوگ منالو دنیا والوں
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا
اکبر کی جوانی کا بس ختم فسانہ ہے
مثل پیمبر اکبر سی خون میں ڈوبا ہے
سوگ منالو دنیا والوں
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا
سب سے بڑی عبادت ہی ماتم کرنا ہے
ماتم کے مخالف سے اب کیا ڈرنا ہے
سوگ منالو دنیا والوں
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا
مشک سکینہ کا اب سے عباس سہارا ہے
پیاسوں کی ہر آس کا عباس سہارا ہے
سوگ منالو دنیا والوں
اللہ ہی اللہ مولا ہی مولا