اللّٰہ بیمار دعا مانگے دعا مانگے ہے
ہاے بیمار ہاے بیمار
رنج اس کا نہیں ایک دن میں لٹا گھر میرا
غم نہیں اس کا کہ پردیس میں یہ ظلم ہوا
مجھکو سب کچھ ہے گوارا پہ بچے دین تیرا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
میری دادی نے جسے پیس کے چکی پالا
اس کے لاشے کو ستمگاروں نے پامال کیا
اب کسی پر نہ ستم ٹوٹے خدایا ایسا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
بیکفن چھوڑ کے آیا ہوں پدر کا لاشہ
اپنے بابا کو میں دفنا نہ سکا واویلا
ایسا مجبور نہ ہو جائے کسی کا بیٹا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
ہاے وہ تیر ستم اور وہ اصغر کا گلا
کتنے دل چھد گےء اور ہو گیا خالی جھولا
ماں کو چین آے یہ بے چین لبوں پر ہے دعا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
نہ رہے قاسم و اکبر نہ ہی عباس چچا
مر گےء عون و محمد میرا بابا نہ رہا
حوصلہ دے مجھے کرتا رہوں میں شکر خدا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
کوفہ و شام کی راہوں نے بہت رلاوایا
چادریں چھن گیء ماں بہنیں ہوے بے پردہ
لگتا سورج کو گرہن چھاتا کبھی اندھیارا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
طوق و زنجیر میں جکڑا ہوں گلہ اس کا نہیں
یہ تمنا رہے شکر کے سجدے میں جبیں
امت جد کے لئے آے نہ لب پر نالے
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
بچے گرتے ہوئے اونٹوں سے سفر جاری تھا
ماییں مجبور رسن بستہ لبوں پر نوحہ
اب کسی ماں کے لئے وقت نہ آئے ایسا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
باپ کی یاد بھی آے تو نہ روے دختر
ننھے رخسار سکینہ کے طمانچوں کا سفر
نہ ملے ایسے زمانے میں کسی کو پرسہ
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
وہ سکینہ کی مصیبت وہ گلے میں رسی
کان زخمی ہوئے خاموش تھی پیاسی بچی
ہاے اس دن کے لئے رہ گیا کیوں میں زندہ
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
بی بیاں جاری رسن بستہ اسیری غربت
وہ سفر دھوپ کا وہ پیاس کی شدت
کاش یہ دن میرا خالق نہ مجھے دکھلاتا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔
اس قدر ظلم مسلسل تھے غریبوں پہ رشید
ہوئے تھے عابد بیمار ہر ایک گام شہید
پھر بھی ہونٹوں پہ تھا بیمار کے بس شکر خدا
اللّٰہ بیمار دعا مانگے۔۔۔