علی اعلیا ہے علی
وہ فرق دو عالم وہ نور مجسم
علی حق کا محراب علی دم ہمہ دم
علی اولیا ہے علی اعلیا ہے علی
علی اعلیا ہے علی۔۔۔
وہ حق کی طرف ہے نمازوں کی صف ہے
وہ شاہ نجف ہے وہ دیں کا شرف ہے
وہ حاجت روا ہے وہ حاجت روا ہے
علی اعلیا ہے علی۔۔۔
علی راہ مشکل علی حق کی منزل
علی دین کامل علی شمع محفل
خدا کی عطا ہے خدا کی عطا ہے
علی اعلیا ہے علی۔۔۔
وہ حسن پیمبر وہ محو منور
شجاعت کا پیکر وہ فاتح خیبر
شہ لافتی ہے شہ لافتی ہے
علی اعلیا ہے علی۔۔۔
علی میرا قبلہ علی میرا کعبہ
علی میرا مولا علی میرا آقا
وہ مشکل کشاء ہے وہ مشکل کشاء ہے
علی اعلیا ہے علی۔۔۔
وہ شبیر و شبر چلے پیٹتے سر
اٹھی بنت حیدر گری سر سے چادر
حرم بے ردا ہے حرم بے ردا ہے
علی اعلیا ہے علی۔۔۔