Kanz e Aza

اس چاند کی دس

A noha written by Najm Afandi. Lyrics in Urdu.

ڈوبی ہوئی دکھ کے ساگر میں

سورج کی سنہری تھالی تھی

اس چاند کی دس کو سانجھ تلک

شبیر سے دنیا خالی تھی


بابا ہی کے دم کی ساتھی تھے

اکبر بھی گےء قاسم بھی گےء

منہ تکنے کو ایک ایک کا راہی

چھاتی پہ جو سونے والی تھی

اس چاند کی دس کو۔۔۔


اس ڈھب سے نہ اجڑا باغ کہیں

اس ڈھب سے نہ لا گی آگ کہیں

سوکھی ہوئی پتی پتی تھی

ٹوٹی ہوئی ڈالی ڈالی تھی

اس چاند کی دس کو۔۔۔


سرور کے حسن کی ودوا نے

دو چاند سے ٹکڑے وار دیےء

بچے تو جیا لے تھے تھی مگر

ماتا بھی بڑی دل والی تھی

اس چاند کی دس کو۔۔۔


کیا لٹ کے گےء کربل سے حرم

جب آی ہے سکھیاں ملنے کو

جس مانگ کو دیکھا اجڑی تھی

جس گود کو دیکھا خالی تھی

اس چاند کی دس کو۔۔۔


نجمی یہ حسینی چوکھٹ ہے

یاں آ کے مرادیں ملتی ہے

اس داور سے بھکشا لے کے چلے

آے تھے تو جھولی خالی تھی

اس چاند کی دس کو۔۔۔