Kanz e Aza

اسلام کو بچا گیء

A noha written by Iqbal Abedi. Lyrics in Urdu.

اسلام کو بچا گیء کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ تھی کلثوم فاطمہ


آنسوں قلم کی نوک پر غم شہ کا روتے ہیں

نوکِ سناں پہ دیکھی تھی کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔


وہ سنسناتا تیر وہ بے شیر کا گلا

دیکھی بہن کا حال بھی کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔


اکبر کے بعد بیٹھی نہ ساے میں پھر کبھی

لیلیٰ کلیجہ تھام لی کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔


پامال گلبدن ہوا بھای کے سامنے

بیوہ کو ساتھ لے گیء کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔


مقتل ہو یا کہ کوفہ ہو زندان شام میں

شبیر کی بہن وہ تھی کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔


اللہ جانے کیسے سہا ہے رباب نے

اصغر کے غم میں مر گیء کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔


نانا کا بابا جان کا بھائی کا غم لیےء

پوچھو کہاں کہاں گیء کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔


سر پر وہ خاک اڑاتی ہے اقبال آندھیاں

صابر دہائی دیتی ہے کلثوم فاطمہ

زینب کے ساتھ ساتھ۔۔۔