مولا بلا لو کربوبلا اربعین میں
کرتے ہیں سوگوار دعا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا اربعین میں
ٹوٹے ہوئے دلوں کی ہے یہ آس دکھ لے
ایک بار ہم بھی روضہء عباس دیکھ لیں
کر دو شرف یہ ہم کو عطا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
آسان کیجیےء سبھی دشوار راستے
کب سے تڑپ رہے ہیں ذیارت کے واسطے
دکھلا دو خلد ایک دفعہ اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
جا کر حرم میں شکر کے سجدے ادا کرے
مولا ہر ایک شہید کی مجلس بپا کرے
ہم بھی بچھاے فرش عزا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
مولا تمہیں جنابِ سکینہ کا واسطے
ہم کو بھی دیکھنا ہے وہ جنت کا راستہ
جاے نجف سے کربوبلا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
ماں باپ سے کیا ہے یہ وعدہ دکھاؤں گا
میں آپ کو حسین کی دنیا دکھاؤں گا
کرنا ہے مجھکو وعدہ وفا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
ہر وقت بس یہ فکر ہے میرے خیال میں
لگتا ہے مر نہ جاؤں کہیں اس ملال میں
میں ایک دفعہ بھی جا نہ سکا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
اس بار کر دو میرے سفر کا کچھ انتظام
ہر سال سوچ سوچ کے رہ جاتا ہے غلام
جاتی ہے ساری خلق خدا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
اس غمزدہ کے قلب کی خواہش ہے آخری
جس وقت بھی ہو آپ کے روضے پہ حاضری
ہو جائے میری روح فنا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔
ہے عامر و کمیل کی مولا سے التجاء
ہم بیکسوں کا حلق میں تم ہی ہو آسرا
کر لو قبول سب کی دعا اربعین میں
مولا بلا لو کربوبلا۔۔۔