Kanz e Aza

آ تیر گراں لے

A noha. Lyrics in Urdu.

آ تیر گراں لے گردن پر

اب پورا کر عاشور اصغر


منظور ہے وہ ہم دونوں کو

اللّٰہ کو جو منظور اصغر


اب بات نہ کرنا گودی کی

اب بات نہ کرنا لوری کی

ہونا ہے ہمیشہ ہی کے لئے

تجھے اپنی ماں سے دور اصغر

آ تیر گراں لے۔۔۔


اک بار شہادت سب کے لئے

دو بار شہادت تیرے لئے

ایک تیر گراں اور ایک نیزہ

اس گام پہ ہے معمور اصغر

آ تیر گراں لے۔۔۔


ہم پیاس لیےء ہے زبانوں پر

وہ قبضہ کےء ہیں دریا پر

منصور یہ ہم مظلوموں کا

وہ ظالم کا منصور اصغر

آ تیر گراں لے۔۔۔


یہ شامل کوفی پتھر دل

کچھ دیر میں یہ سب روییں گے

ممکن جو نہ تھا ہو جائے گا

ہنسنے سے تیرے وہ ضرور اصغر

آ تیر گراں لے۔۔۔


شامل ہے اذل کے وعدے میں

چہرے پہ میرے ہو تیرا لہو

آباد ہو تیری تجلی سے

آغوش کا میرے طور اصغر

آ تیر گراں لے۔۔۔


کچھ دن ہی جیےء گی بعد تیرے

تجھے گود میں پالنے والی ماں

بچوں کی جدائی کے زخموں سے

اس کا دل ہوگا چور اصغر

آ تیر گراں لے۔۔۔


عابد تیرے غم کا کاتب ہے

عابد تیرے در کا ساجد ہے

ہے جو بھی لکھا ہے جو بھی پڑھا

سب تو نے دیا ہے شعور اصغر

آ تیر گراں لے۔۔۔