Kanz e Aza

آ اصغر آ جا

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

آ اصغر آ جا آ اصغر آ جا

کچھ تو بولو آ نکھیں کھولو اصغر بہن بُلاتی ہے

کُوزہ لے کر ہاتھوں میں وہ تُجھ کو ڈھونڈنے جاتی ہے


پانی جب پایا پیاسوں نے اے لال کلیجہ تھام لیا

تیری ہمشیر سکینہ نے یہ کہہ کر تیرا نام لیا

اے میری جان رَن سے آ ئو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی نہ ملا اے لال تجھے اور تیر سے تیری پیاس بُجھی

معصوم سکینہ ہاتھوں میں مشکیزہ لے کر کہتی تھی

میرے پیاسے پانی پی لو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی میںتیرا چہرا اُس کو آ تا ہے نظر وہ روتی ہے

پھیلائے عبا کے دامن کو ہمشیر فُغاں یہ کرتی ہے

میں پریشاں ہوں صدا دو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی اور مشک میرے بچے منسوب ہوئے دونوں تُجھ سے

کہتی ہے بہن وہ تشنہ دہن سوتا ہے خفا ہو کر مجھ سے

کیوں خفا ہو کچھ بتا دو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی بن کر یہ خونِ جگر آ نکھون سے تیری فُرقت میں بہا

دُوری میں تیری مر جائوں گی رو رو کے بہن دیتی ہے صدا

لوٹ آئو لوٹ آئو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی پہ نظر جب جاتی ہے بس پیاس تیری یاد آتی ہے

تلوار کی طرح یاد تیری دل ٹُکرے میرا کر جاتی ہے

آ بھی جائو آ بھی جائو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی کی جگہ تُربت کو تیری اشکوں سے بھیگویا بابا نے

پھولون کی ردا جب مل نہ سکی نوحہ یہ کیا اُس دُکھیا نے

نہ سکینہ کو رُلائو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی پانی کی ایک صدا دیتے تھے سبھی پر تم کو نہیں

اب پانی ملا اطفال میرے پی لیں گے ابھی پر تم کو نہیں

اس لیے تو دیکھو تم کو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔


پانی جو پیئو اے اہلِ اعزا پیاسوںکی مصیبت یاد کرو

عرفان اور مظہر دُنیا کو اور اصغر کو پیغام یہ دو

قید خانے میں بھی تُجھ کو اصغر بہن بُلاتی ہے

کچھ تو بولو ۔۔۔