آی ہاتف کی آواز شہ کو
اترو شبیر یہ کربلا ہے
بس قدم اب نہ آگے بڑھاؤ
اترو شبیر یہ کربلا ہے
اب سفر ختم ہے ابنِ زہرا
لب دریا کرو خیمہ برپا
حشر تک ہے یہاں تم کو رہنا
اترو شبیر یہ۔۔۔
مرتے دم بھی نہ پانی ملے گا
پیاسی گردن پہ خنجر چلے گا
سر تمہارا سناں پر چڑھے گا
اترو شبیر یہ۔۔۔
لاش چالیس دن تک تمہاری
اسی جنگل میں عریاں رہے گی
رونے والا بھی کوئی نہ ہو گا
اترو شبیر یہ۔۔۔
کھاے گی جب سکینہ طمانچے
یہی تڑپے گا لاشہ تمہارا
شمر دے گا یہی اسکو ایذاء
اترو شبیر یہ۔۔۔
تھوڑے دن ہے جو مہماں رہو گے
کھانے پانی کی ایذاء سہو گے
بھوکے پیاسے یہی قتل ہونگے
اترو شبیر یہ۔۔۔
راہوار اپنا سرور نے روکا
اترے باقر وہی شاہ والا
ہاتف غیب جس دم پکارا
اترو شبیر یہ۔۔۔