Kanz e Aza

آی زہرا کی صدا

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

آی زہرا کی صدا پیاسا ہے بچہ میرا

شمر خنجر نہ چلا


جرم کیا اس نے کچھ تو کر خوف خدا

مجھ پہ یہ ظلم نہ ڈھا

آی زہرا کی صدا۔۔۔


گھر جلایا میرے محسن کو بھی مارا تم نے

زہر شبر کو پلایا تم نے

میری بیٹی کے لئے ہے نگہبان یہ بچہ

آخری بیٹا میرا

آی زہرا کی صدا۔۔۔


سوچ کر نیند میں یہ پیاس سے جاگے نہ کہیں

پانی لے کر میں کھڑی رہتی تھی

کس طرح دیکھے یہ ماں تو سرہانے پہ یہاں

لے کے خنجر ہے کھڑا

آی زہرا کی صدا۔۔۔


میرا بچہ جو سوے خیمہ نظر کرتا ہے

یاد عباس اسے آتا ہے

زیر خنجر بھی یہی اس کے لب پر ہے صدا

ہاے زینب کی ردا

آی زہرا کی صدا۔۔۔


میں سکینہ سے تجھے مانگ کے لا دونگی گوہر

لے لے سب اہلِ حرم کے زیور

ماں کا پھٹتا ہے جگر اتنی توحین نہ کر

پیر سینے سے ہٹا

آی زہرا کی صدا۔۔۔


ہاتھ پیاسے کی نہ گردن سے ہٹاے گی یہ ماں

اپنے بچے کو بچاے گی یہ ماں

اب نہیں فکر مجھے ہاتھ کٹ جاے میرے

کٹنے دوں گی نہ گلا

آی زہرا کی صدا۔۔۔


بعد ماں کے جو بہن شاہ کی ماں جیسی تھی

جس گھڑی خیمے سے وہ نکلی تھی

خشک تھا شہ کا گلا زیر لب اتنا کہا

جا بہن خیمے میں جا

آی زہرا کی صدا۔۔۔


قتل مادر ہوی ہمشیر بھی بیٹی بھی ہوی

جب چھری شاہ پہ اکبر تھی چلی

کیا قیامت تھا سماں تنہا مظلوم کہاں

قتل خنجر سے ہوا

آی زہرا کی صدا۔۔۔