Kanz e Aza

آمد آمد حرم

A noha written by Mir Anees, Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

آمد آمد حرم شاہ کی دربار میں ہے


صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


حکم آیا ہے اسیروں کو برابر مارو

چشن کا وقت ہے درے انہیں ہنس کر مارو

اک منادی یہ ندا دیتا ہے آؤ لوگوں

باغی آے ہیں انہیں شوق سے پتھر مارو

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


خون میں ڈوبا ہوا سادات کا ہر چہرہ ہے

گریہ کر سکتے نہیں آہ پہ بھی پہرہ ہے

سنگ باری کی اذیت بھی بڑی ہے لیکن

زخم صدقے کی کھجوروں کا بہت گہرا ہے

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


دیکھ کر آل محمد کو ہنسے جاتے ہیں

لوگ ہر موڑ پہ بس طعنے دیےء جاتے ہیں

چادریں کیا ہے کفن بھی نہیں دیتا کوئی

زندہ لاشے لیےء سجاد چلے جاتے ہیں

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


مستقل آل محمد میں عزاداری ہے

اور بیمار کی آنکھوں سے لہو جاری ہے

بے ردا شام کے بازار میں آتے ہیں حرم

ایسا لگتا ہے کسی عید کی تیاری ہے

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


جھولی بھر بھر کے ستمگار ہے لاے پتھر

پتھروں نے بھی ہے ہاتھوں میں اٹھاے پتھر

نوکِ نیزہ سے گرا خاک پہ سر اصغر کا

ارے چھوٹے بچوں سے سکینہ نے جو کھاے پتھر

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


باب ساعت پہ بھی زخموں سے بھرے ہیں قیدی

ہے ورم پاؤں پہ پیدل جو چلے ہیں قیدی

ارے لوگ تشہیر کے خنجر لیےء آمادہ ہے

تین دن ہو گےء مقتل تکھڑے ہیں قیدی

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


ہاے دربار میں جانے کی گھڑی کیسی تھی

حوصلہ دیتی رہی سب کو علی کی بیٹی

سات سو کرسی نشیں دور سے دیکھے جس دم

تھام کر اپنی کمر بنت علی بیٹھ گیء

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔


وعدہ بیٹی سے نبھانے کے لئے آے علی

ثانیء زہرا تکلم پاے تعظیم اٹھی

اس غریبی پہ تڑپنے لگی روح زہرا

باپ کے ساتھ جو بیٹی سر دربار گیء

صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے

شور فریاد و بکا عطرت اطہار میں ہے

آمد آمد حرم شاہ۔۔۔