Kanz e Aza

اشکوں سے میں

A noha written by Viqar Nagri. Lyrics in Urdu.

اشکوں سے میں نے شام کا دربار لکھ دیا

پھر خونِ دل عابد بیمار لکھ دیا


وہ نام اس کا شامل فوج یزید تھا

قسمت نے حر کو شہ کا طرفدار لکھ دیا

اشکوں سے میں نے۔۔۔


زینب کی بیکسی کے کیء باب کھل گےء

لکھنے کو میں نے کوفے کا بازار لکھ دیا

اشکوں سے میں نے۔۔۔


بیمارِ کربلا کے مصائب نہ لکھ سکا

کاغذ پہ میں نے طوقِ گراں بار لکھ ديا

اشکوں سے میں نے۔۔۔


تفصیل بیکسیء سکینہ نہ لکھ سکا

زندانِ شام کے در و دیوار لکھ دیا

اشکوں سے میں نے۔۔۔


عابد چلے تو پاؤں کے چھالوں نے خاک پر

بے کس غریبِ قافلہ سالار لکھ دیا

اشکوں سے میں نے۔۔۔


لکھنا تو تھا غلام ہوں قنبر کا اے وقار

خود کو غلامِ حیدرِ کرار لکھ دیا

اشکوں سے میں نے۔۔۔