آجا عباس تجھے رو رو بلاے زینب
کیسے پابند رسن شام میں جاے زینب
کیا کروں یہ بتا بھائی نہیں سر پہ ردا
سر پہ بابا بھی نہیں کون سنے میری صدا
حکم ظالم کا ہے دربار میں آے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
میرا بابا ہے علی اور میرا نانا نبی
درد و غم سہہ کے بھی میں دیں بچا کر ہوں چلی
شام میں گونج رہی تھی یہ صداے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
بعد شبیر کے ساے میں نہیں آی رباب
غمزدہ بہن کو اس بات کا دے بھای جواب
دھوپ سے اس کو بتا کیسے اٹھاے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
شام منزل ہے میری بھای ہے بے گور و کفن
نہ ہی ماتم ہے کیا نہ ہی کیا اس کو دفن
بات یہ تو ہی بتا کیسے بھلاے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
کیا ہے آسان یہ خورشید بھلا نوحہ گری
جانتے ہے یہ سخنور کے یہ منزل ہے کڑی
بات بنتی ہے جو ہو جائے عطاے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔