Kanz e Aza

آؤ سکینہ روتی

A noha written by Iqbal Abedi. Lyrics in Urdu.

آؤ سکینہ روتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ روتی ہے


جنگل ہے سونا کیا کروں

کیا حال ہے کس سے کہوں

پلکوں پہ اشک غم لیے

منہ آشکوں سے وہ دھوتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔


زہرا کے دل جان علی

مرجھا گیء غم سے کلی

گوہر چھنے کرتا جلا

افتاد اس پر ہوتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔


شمر لعیں سے ڈرتی ہے

جب یاد تم کو کرتی ہے

مرتی ہے تیرے غم میں وہ

بے چین و مضطر ہوتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔


اسکو تسلی دیتی ہوں

آیںگے بھیا کہتی ہوں

بولو کہوں میں کیا کروں

بے کل وہ غم سے ہوتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔


ننھی سی جان لاکھوں ستم

ہے اک اس پہ غم پہ غم

سینہ کہاں شبیر کا

کب چین سے وہ سوتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔


ظالم کے اس پر کوڑے ہیں

تم ساتھ جب سے چھوڑے ہیں

سینے پہ سونے والی تھی

وہ خاک پر اب سوتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔


کیسے نہر پر سو گےء

بن بھائی کے ہم ہوگےء

زینب کی تھی رن میں صدا

شام و سحر وہ روتی تھی

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔


صابر غم عباس میں

بالی سکینہ پیاس میں

اقبال بنت شاہ دیں

عمو کے غم میں روتی ہے

عباس عباس آؤ سکینہ۔۔۔