گھبراۓ گی زینب گھبراۓ گی زینب
بھیا تمہيں گھر جا کے کہاں پاۓ گی زینب
کیسا یہ بھرا گھر ہوا برباد الہی
کیا آئ تباہی
اب اس کو نہ آباد کبھی پاۓ گی زینب
گھبراۓ گی زینب
گھر جا کے کسے دیکھے گی قاسم ہیں نہ عباس
اکبر سے بھی ہے آس
اپنے علی اصغر کو کہاں پاۓ گی زینب
گھبراۓ گی زینب
پوچھیں گے جو سب لوگ کہ بازو کہ ہوا کیا
یہ نیل ہے کیسا
کس کس کو نشاں رسّی کے دکھلاۓ گی زینب
گھبراۓ گی زینب
پھٹ جاۓ گا بس دیکھتے ہی گھر کو کلیجہ
یاد آؤ گے بھیا
دل ڈھونڈے گا تم کو اب کہاں پاۓ گی زینب
گھبراۓ گی زینب
بے پردہ ہوئ قید بھی خواہر نے اٹھائ
پر موت نہ آئ
کیا جانیے کیا کیا ابھی دکھ پاۓ گی زینب
گھبراۓ گی زینب