مل لی ہے کربلا کی جبیں پر اٹھا کے خاک
پوچھے گا مجھ سے قبر میں اب کوئی آکے خاک
سو جاؤں گا سکوں سے پھولوں کے سیج پر
فرش لحد پہ کربوبلا کی بچھا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
وابستہ جو بتول کے در سے نہیں اسے
ہاتھ آے گا رسول کے روضے پہ جا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
دیتا وہ کیا رسول کی بیٹی کا حق بھلا
میت کو دے سکا جو نہ اسکی اٹھا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
اللہ وہ رسول کو کیا منہ دکھاے گا
جس نے کیا بتول کے در کو جلا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
پوچھے آ کے آخری بیٹا بتول کا
بیچی ہے کس نے تربت شہ کی سجا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
چھا کر رہا حسین دل کاینات پر
حربیں تمام ہوگےء أہل جفا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
جب بعد قتل شاہ سروں سے چھنی ردا
ڈھانپا سروں کو أہل حرم نے اڑا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
تیر ستم چلا کے ابھی دل بھرا نہیں
کیا ڈھونڈتا ہے ان کاہل ہٹا کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔
بہنوں سے بھای ماؤں سے بچے بچھڑ گےء
گھر ہو گیا بتول کا اس رن میں آ کے خاک
مل لی ہے کربلا کی۔۔۔