Kanz e Aza

فضہ تیری وفا کی

A noha written by Hasan Raza, Arsalan Azmi. Lyrics in Urdu.

کنیز زہرا جناب فضہ

وفا کی ملکہ جناب فضہ


فضہ تیری وفا کی حد آخری یہی ہے

زینب کے ساتھ تو بھی بازار میں کھڑی ہے

فضہ تیری وفا کی۔۔۔


تو نے تو سیدوں کا آباد گھر بھی دیکھا

اور کس طرح ہوا تو برباد گھر بھی دیکھا

تو پھر بھی نوکری سے پیچھے نہیں ہٹی ہے

فضہ تیری وفا کی۔۔۔


انگلی پکڑ کے تیری زینب نے چلنا سیکھا

اک وقت وہ بھی آیا زینب کے ساتھ فضہ

جکڑی ہوی رسن میں کانٹوں پہ تو چلی ہے

فضہ تیری وفا کی۔۔۔


تو حبش کی ہے ملکہ سب جانتے ہیں بی بی

قدموں میں تھی تمہارے دولت جہاں کی ساری

پھر بھی کنیز زہرا تو فخر سے بنی ہے

فضہ تیری وفا کی۔۔۔


ہر ایک قدم پہ تو نے زینب کو ہے بچایا

بی بی پہ آنے والا پتھر ہے تو نے کھایا

تیری جبین فضہ زخموں سے بھر گیء ہے

فضہ تیری وفا کی۔۔۔


سن کر وفات عابد خود بھی رہی نہ زندہ

بازارِ شام میں تھا بی بی تمہارا لاشہ

میت تمہاری بی بی باقر نے دفن کی ہے

فضہ تیری وفا کی۔۔۔


اے ارسلان اور میثم ہوتی ہے پرسہ داری

جب کارواں بقیہ آتے ہیں باری باری

فضہ بھی زایروں کے ہم راہ ماتمی ہیں

فضہ تیری وفا کی۔۔۔