Kanz e Aza

فرش عزاے شہ

A noha written by Yasir Abbas. Lyrics in Urdu.

فرش عزاے شہ کی اذاں یا حسین ہے

یعنی جہاں ہے وہاں یا حسین ہے


شبیریت ملے گی خدا کی اساس میں

غمخوار جانتے ہیں یہ کالے لباس میں

کعبے کے بھی لبوں کا بیاں یا حسین ہے

فرش عزاے شہ کی۔۔۔


قربت میں جب نجات‌ کا آیا تھا مرحلہ

بولے ملایکہ ہے عمل کوی تو بتا

میں نے یہ کہہ دیا تھا کہ ہاں یا حسین ہے

فرش عزاے شہ کی۔۔۔


ہر سانس کہہ رہی ہے کہ تجھ پر سلام ہے

تو جنتی ہے تجھ پہ جہنم‌ حرام ہے

تیری تو زندگی میں رواں یا حسین ہے

فرش عزاے شہ کی۔۔۔


کربوبلا کے بعد ہے یہ بھی تو معجزہ

ہوتا جہاں جہاں تھا میرے رب کا تذکرہ

ہر اس جگہ پہ ورد زباں یا حسین ہے

فرش عزاے شہ کی۔۔۔


عاشور آج بھی ہے وہی پر رکا ہوی

گردن جہاں حسین کی سوکھی ہوئی کٹی

زہرا وہی پہ نوحہ کناں یا حسین ہے

فرش عزاے شہ کی۔۔۔


مشکل کشاء کے اور پیمبر کے بین ہیں

ہاے حسین خالق اکبر کے بین ہیں

دونوں جہاں میں آہ و فغاں یا حسین ہے

فرش عزاے شہ کی۔۔۔


یاسر یہ کہہ رہے ہیں سر عرش انبیاء

فرش عزا پہ بھیج دے ہم کو بھی اے خدا

مسلم کے آج لب پہ وہاں یا حسین ہے

فرش عزاے شہ کی۔۔۔