Kanz e Aza

غم حسین رہے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

دیکھ کے گریہ و ماتم ہر ایک فرش عزا پر

دعائیں کرتا ہوں مولا

جب تلک ہے یہ جہاں ہے دعا میرے خدا

غم حسین رہے یہ عزادار رہے


تیرے حضور دعا مانگتے ہیں اہل عزا

قبول کر لے با حق رسول سب کی دعا

ہمیشہ باقی رہے ذکر شہنشاہِ وفا

اے خدا اے خدا

ہم رہے یا نہ رہے باقی یہ صدا

غم حسین رہے۔۔۔


زمانہ لاکھ بدلتا رہے نگاہ مگر

دلوں سے مٹنے نہیں پاے کربلا کا اثر

اذاں کے ساتھ کرے ماتمی صدا بھی سفر

اے خدا اے خدا

جب چلا ذکر تیرا دل نے مانگی یہ دعا

غم حسین رہے۔۔۔


یزیدی فکر کو تو خاک میں ملاتا رہے

فضا میں پرچم عباس لہلہاتا رہے

حسینی عظم یزیدوں کا سر جھکاتا رہے

اے خدا اے خدا

سر جو سجدے میں گیا ہم نے سو بار کہا

غم حسین رہے۔۔۔


غم حسین کو محفوظ رکھ جفاؤں سے

حسینیت کا شجر دور ہو خزاؤں سے

سجا دیا ہے مصلے کو ان دعاؤں سے

اے خدا اے خدا

لب کشاء جب بھی ہوا ہر حسینی نے کہا

غم حسین رہے۔۔۔


ہمارے زخموں کا مرحم ہے یہ عزاے حسین

سبھی عبادتیں کرتے ہیں ہم براے حسین

لبوں پہ تابہ قیامت صدا ہو ہاے حسین

اے خدا اے خدا

ان دعاؤں میں خدا ساتھ ہے کربوبلا

غم حسین رہے۔۔۔


راہ وفا میں کبھی ڈگمگا نہ پائے قدم

ہمارے دوش پہ لہراے با وفا کا علم

ہمارے عزم سے لرزا رہے یہ اہل ستم

اے خدا اے خدا

جب بچھا فرش عزا ماتمی کہنے لگا

غم حسین رہے۔۔۔


یہ مجلسیں بھی خدا مدرسوں سے کم تو نہیں

تیرا رسول بھی کہتا ہے صرف ہم تو نہیں

غم حسین بڑا ہے ہمارا غم تو نہیں

اے خدا اے خدا

اپنے غم بھول گیا جس نے رو کر یہ کہا

غم حسین رہے۔۔۔


وقار مجلس و ماتم بڑھاتے جائیں گے

چراغ اشک عزا کے جلاتے جاییں گے

حسینی فکر دلوں میں جگاتے جائیں گے

اے خدا اے خدا

جب قلم چلنے لگا کہہ اٹھی فکر رسا

غم حسین رہے۔۔۔


یہی عقیدہ ہے فرحان اور مظہر کا

کہ ایک قبیلے کے افراد ہے یہ اہل عزا

یہ نوحہ خوان یہ شاعر سبھی کی ہے یہ صدا

اے خدا اے خدا

ہم رہے یا نہ رہے رہے باقی یہ صدا

غم حسین رہے۔۔۔