Kanz e Aza

علی علی ہے

A noha. Lyrics in Urdu.

بدل رہا ہے نظامِ دوعالم

قدم قدم انقلابِ پیہم

مگر ہماری زبان پہ ہر دم

علی علی ہے علی ولی ہے


یہ نام نامی ہے اسمِ اعظم

اسی سے ملتا ہے عظمِ محکم

سنَد ملی جس کو لا فتاح کی

و ہ مردِ میدان یہی علی ہے

علی علی ہے ۔۔۔


زبانِ آدم پہ یا علی ہے

زبانِ خاتم پہ یا علی ہے

وہ ابتدائ تھی یہ انتہا ہے

اجل علی ہے ابد علی ہے

علی علی ہے ۔۔۔


بیانِ خُم وہ نبی کا خطبہ

دکھا رہے ہیں وصی کا چہرہ

اِدھر بلند ہو رہے ہیں مولا

اُدھر سے آیت اُتر رہی ہے

علی علی ہے ۔۔۔


غبار دل کا ہے رُخ پہ چھایا

عَلم علی نے ہے رن میں پایا

کسی کا چہرہ دمک رہا ہے

کسی کی رنگت اُڑی اُڑی ہے

علی علی ہے ۔۔۔


زمانہ دیکھے تو ظلم کی حد

ہوئے ہیں آلِ نبی مُقید

برہنہ سر ہے علی کی بیٹی

ردا بھی اعدائ نے چھین لی ہے

علی علی ہے ۔۔۔