عباس کی وفا کو شبیر کا سلام
زہرا کی شہزادی ہمشیر کا سلام
بچوں کے دل کی دھڑکن شبیر کا قرار
تشنہ لبوں کا سقّہ خیموں کے پہرے دار
اس کے لیے ہے زینبِ دلگیر کا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔
دریا
پہ کر کے قبضہ جو تشنہ لب رہا
چُلو میں لے کے پانی پانی نہیں پیا
عباس تجھ کو صبر کی جاگیرکا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔
عباس کا علم تھا کے زینب کی ردا تھی
غازی تیرے پرچم کی ہوا میں بھی وفا تھی
حیدر کی تمنا اُن کا مرکز تیرا پیکر
ہمراہ تیرے فاطمہ زہرا کی دُعا
عباس کے علم کی دُنیا میں روشنی
پھیلی تو مل گئی ہے وفائوں کو زندگی
بزمِ غمِ حسین کی تنویرکا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔
جو آنکھ تیرے روضے کے ہے خواب دیکھتی
اُس خواب میں ہے روحِ عقیدت چھُپی ہوئی
پاکیزگیِ خواب کو تعبیرکا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔
جس کے لہو سے پرچمِ اسلام ہے دھُلا
پہچان اُس دلیر کی مشکیزہ ہو گیا
غازی کو میرے وارثِ تطہیرکا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔
شانے قلم کرا دیئے پانی جو چھُو لیا
خیمے میں اُس دلیر کا لاشہ نہیں گیا
شرمندہ تھا سکینہ سے حیدر کا لاڈلا
عباس تجھ کو روئے گی تا حشر کربلا
بازو کٹا کے رکھ لی جس نے وفا کی لاج
کرتیں ہیں جس کو سجدہ اُس کی وفائیں آج
اُس باوفا کو مادرِ شبیرکا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔
اصغر بھی تشنہ لب تھا تو غازی بھی تشنہ لب
بے جرم قتل یہ ہوا اور وہ بھی بے سبب
اُس فاتح فرات کو بے شیرکا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔
ریحان میں غلام ہوں حیدر کے شیر کا
میرے قلم کو سوز ہے عباس نے دیا
نوحوں میں ڈھل گیا میری تحریرکا سلام
عباس کی وفا کو۔۔۔