Kanz e Aza

صدائے فاطمہ زہرا

A noha. Lyrics in Urdu.

یا امام زمانہ


صدائے فاطمہ زہرا بقعہ سے آتی ہے

حسین عصر تجھے کربلا بلاتی ہے


لحد میں مادر مضطر کے دل کو چین آے

میں راہ تکتی ہوں کب میرا نور عین آے

یوں انتظار میں ہر صبح بیت جاتی ہے

صدائے فاطمہ زہرا۔۔۔


جلا تھا جس سے میرے پاک گھر کا دروازہ

نہیں ہے بابا کی امت تمہیں یہ اندازہ

یہ آگ گنبد خضرا کو بھی جلاتی ہے

صدائے فاطمہ زہرا۔۔۔


پدر کی یاد ستاتی ہے جب حزینہ کو

تسلی دے کے میری لاڈلی سکینہ کو

تمہارے نام کی لوری لحد سناتی ہے

صدائے فاطمہ زہرا۔۔۔


میرا جری میرا عباس شیر دل بیٹا

جو کربلا میں تھا پابند لڑ نہیں پایا

ابھی تو اس کے بھی حصے کے جنگ باقی ہے

صدائے فاطمہ زہرا۔۔۔


تیرے ظہور میں تعجیل کی دعا لب پر

شکستہ پہلو کو تھامے ہوئے تیری مادر

عزا کے فرش پہ پہلے سے بیٹھ‌ جاتی ہے

صدائے فاطمہ زہرا۔۔۔


جواں کے نام کی برچھی ہے میرے سینے میں

بہن ہے جس کی ابھی منتظر مدینے میں

نشان قبر بناتی کبھی مٹاتی ہے

صدائے فاطمہ زہرا۔۔۔


میرا حسین میرا با وفا میرا محسن

صغیر قاسم و اکبر سکینہ اور حسن

جھے علی کی تنہائی یاد آتی ہے

صدائے فاطمہ زہرا۔۔۔