Kanz e Aza

صبحِ عاشور آنے

A noha written by Siraj. Lyrics in Urdu.

صبحِ عاشور آنے والی ہے

کیا قیامت اٹھانے والی ہے


رنج و غم کی گھٹائیں چھائی ہے

فاطمہ کربلا میں آی ہے

ابن حیدر کی آخری شب ہے

صبحِ عاشور۔۔۔


قتل ہوگا شبیہ پیغمبر

مارا جائے گا قاسم مضطر

علی اکبر کی آخری شب ہے

صبحِ عاشور۔۔۔


شان عباس کے جدا ہونگے

اصغر بے زباں فدا ہونگے

علی اصغر کی آخری شب ہے

صبحِ عاشور۔۔۔


غش میں بیمار کربلا ہونگے

قید ناموس مصطفیٰ ہونگے

حق کے سرور کی آخری شب ہے

صبحِ عاشور۔۔۔


غمزدہ ہے سراج آل نبی

کہہ رہی ہے یہ سب سے بنت علی

جان‌ زہرا کی آخری شب ہے

صبحِ عاشور۔۔۔