Kanz e Aza

رسنِ ظلم میں

A noha written by Sachey Bhai. Lyrics in Urdu.

رسنِ ظلم میں ننھی سی کلای ہوگی

کس طرح بالی سکینہ کو کل آی ہوگی


ایک نشتر سا لگا ہوگا دل مادر پر

جب سناں اکبر ناشاد نے کھای ہوگی

رسنِ ظلم میں۔۔۔


آگ جب خیموں میں اعدا نے لگای ہوگی

مسندِ احمد مرسل بھی جلای ہوگی

رسنِ ظلم میں۔۔۔


دیکھ کر میت بے شیر کو مادر نے کہا

یہ نہ معلوم تھا یوں دودھ بڑھای ہوگی

رسنِ ظلم میں۔۔۔


ڈھونڈتی ہوگی وہ پہلو میں علی اصغر کو

نیند بانو کو بھلا کس طرح آی ہوگی

رسنِ ظلم میں۔۔۔


جب سنا ہوگا گرے سرور دیں گھوڑے سے

ننگے سر زینب مضطر نکل آی ہوگی

رسنِ ظلم میں۔۔۔


فاطمہ صغریٰ نے اصغر کو جو مانگا ہوگا

گود اجڑی ہوئی بانو نے دکھای ہوگی

رسنِ ظلم میں۔۔۔