Kanz e Aza

خون کے آنسو

A noha. Lyrics in Urdu.

خون کے آنسو لہو لہو یہ منظر تیرے نام

تپتی ریتی بے سر لاشے سرور تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


چلا ابو طالب کا بیٹا آئی ندائے غیب

فرشِ نبی پر سونے والے خیبر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


ہس کر بولی بنتِ اسد سے کعبے کی دیوار

شیر کی دُختر ،شیر کی مادر یہ گھر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


تیری غلامی رشکِ امیری واہ تیری تقدیر

آل کی خدمت دین کی نُصرت قمبر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


غُربت میں جاں دے دی لیکن دامنِ آل نہ چھوڑا

حق کی رفاقت فَقر کی دولت بوذر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


کیسی چین کی نیند آئی ہے تلواروں کے نیچے

سونے والے آج نبی کا بستر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


سہرے کا ارمان ہے دل میں ماں کو کیا معلوم

موت جوانی نے لکھ دی ہے اکبر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


سر ننگے ہے جانے والی بازارِ کوفہ میں

قدرت نے تطہیر کی لکھ دی چادر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔


چاند سا چہرہ خون میں غلطاں باپ کا بازو زخمی

پیاس کی شدت موت کی لذت اصغر تیرے نام

خون کے آنسو ۔۔۔